بیجنگ ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) چینی عدالت نے156 میٹر بلند 39 منزلہ عمارت کو آن لائن شاپنگ ویب سائٹ علی بابا کے ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس چین کے شمالی صوبے شانکسی کے شہر تائیو وان میں واقع اس عمارت کی ابتدائی قیمت 8 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ عدالتی …
چینی عدالت کا 156 میٹر بلند 39 منزلہ عمارت کو آن لائن نیلام کرنے کا حکم

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) چینی عدالت نے156 میٹر بلند 39 منزلہ عمارت کو آن لائن شاپنگ ویب سائٹ علی بابا کے ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس چین کے شمالی صوبے شانکسی کے شہر تائیو وان میں واقع اس عمارت کی ابتدائی قیمت 8 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ عدالتی حکم پر علی بابا کے ذریعے ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی نیلامی ہوگی جو 2 جنوری کو ہو گی۔ہوٹل کے لئے بنائی جانے والی اس عمارت کی تعمیر 2006 ءمیں شروع کی گئی تھی اور اس کا ڈھانچہ 2010 ءمیں مکمل کر لیا گیا تھا لیکن بعد میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس کو مکمل نہ کیا جاسکا۔ واضح رہے کہ چینی عدالتیں بدعنوانی کو روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن نیلامی کو ترجیح دیتی ہیں اور اب تک اس طریقے سے درجنوں عمارتیں، گاڑیاں، ضبط کئے گئے موبائل فونز اور زیورات نیلام کئے جا چکے ہیں۔








