انگلینڈ اور جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے 2026 کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ اعزاز فرانسیسی میگزین ’’فرانس فٹبال‘‘ کی جانب سے دنیا کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے۔تاس کے مطابق ایوارڈ کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی، جس میں ہیری کین کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔
انگلینڈ کے ہیری کین نے 2026 کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا

مزید خبریں
لندن ۔27اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ اور جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے 2026 کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ اعزاز فرانسیسی میگزین ’’فرانس فٹبال‘‘ کی جانب سے دنیا کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے۔تاس کے مطابق ایوارڈ کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی، جس میں ہیری کین کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔
ہیری کین نے گزشتہ سیزن میں بائرن میونخ کی جانب سے 61 گول کیے، جبکہ کلب نے جرمن بنڈس لیگا اور جرمن کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ وہ یورپی فٹبال ایسوسی ایشنز کی یونین (یوئیفا) کے رکن ملکوں کے بہترین گول اسکورر کی حیثیت سے یورپی گولڈن شو ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیری کین نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔








