بلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت 251 ترقیاتی منصوبے مکمل، 1.803 ارب روپے خرچ

بلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔مالی سال 2025-26 کے دوران پروگرام کے تحت 251 ترقیاتی منصوبے 100 فیصد مکمل کر لیے گئے، جن پر مجموعی طور پر 1.803 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔مالی سال 2025-26 کے دوران پروگرام کے تحت 251 ترقیاتی منصوبے 100 فیصد مکمل کر لیے گئے، جن پر مجموعی طور پر 1.803 ارب روپے خرچ کیے گئے۔سرکاری شعبہ کے صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں مالی سال 2025-26 میں مکمل کیے گئے ان منصوبوں کا مقصد بلوچستان میں صحت کے شعبے سے متعلق سہولیات کو بہتر بنانا اور عوام کو طبی خدمات تک رسائی میں درپیش مشکلات کم کرنا ہے۔

مالی سال 2026-27 کے دوران بھی بلوچستان میں صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں صوبے کے 41 اضلاع میں 136 ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جن کے لیے مجموعی طور پر 1.2756 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت جاری ان منصوبوں کا بنیادی مقصد بلوچستان بھر میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا، طبی خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینا اور عام شہریوں کے لیے معیاری طبی سہولیات تک رسائی آسان بنانا ہے۔

پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سرگرمیاں صوبے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں