وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نےکہا ہے کہ 27اکتوبر کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے نے تاریخ عالم میں سیاہ باب رقم کیا ہے
ستائیس اکتوبر کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے نے تاریخ عالم میں سیاہ باب رقم کیا ہے،خواجہ سلمان رفیق

مزید خبریں
لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نےکہا ہے کہ 27اکتوبر کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے نے تاریخ عالم میں سیاہ باب رقم کیا ہے۔ انہوں نے یوم سیاہ پر بیان میں کہا کہ 27اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی مودی سرکار کے چہرے پر نمایاں ہورہی ہے۔مسئلہ کشمیر کسی ایک ریاست کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ جموں و کشمیر کے بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا اور کشمیری شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔








