فوجی سیمنٹ کمپنی کے خالص منافع میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 51 فیصد اضافہ

وجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے 4.95 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.286 ارب روپے کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بڑھ کر 2.07 روپے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.34 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 2.74 ارب روپے ادا کیے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ادا کیے گئے 2.006 ارب روپے کے مقابلے میں تقریبا 37ً فیصد زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران کمپنی نے 5.40 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا جبکہ اس عرصے میں فی حصص آمدنی 2.20 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

مزید خبریں