وزیر دفاع خواجہ آصف سے کمانڈر کویت نیول فورس کی ملاقات، دفاعی و بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کمانڈر کویت نیول فورس ریئر ایڈمرل سیف الحملان نے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں باضابطہ ملاقات کی۔وزارت دفاع سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، بحری شعبے میں مشترکہ تعاون اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کمانڈر کویت نیول فورس ریئر ایڈمرل سیف الحملان نے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں باضابطہ ملاقات کی۔وزارت دفاع سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، بحری شعبے میں مشترکہ تعاون اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے پاک-کویت دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں