فیصل آباد میں انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت حفاظتی اقدامات بارے آگاہی لیکچر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت فیصل آباد واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے سٹاف نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی آباد میں طلبا و طالبات کو انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی لیکچر دیا اور اس سلسلہ میں جاری

فیصل آباد۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت فیصل آباد واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے سٹاف نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی آباد میں طلبا و طالبات کو انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی لیکچر دیا اور اس سلسلہ میں جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان واسا قدیر سکندر نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا کی ہدایات پر شہر بھر میں انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ایل سی سٹاف نے طلبہ و طالبات کو بتایا کہ ڈینگی بخار سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا نہایت ضروری ہے۔ گھروں، سکولوں اور دیگر مقامات پر پانی جمع ہونے سے روک کر ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں اور ایسی جگہوں فیصل آباد میں انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت حفاظتی اقدامات بارے آگاہی لیکچر

فیصل آباد۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت فیصل آباد واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے سٹاف نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی آباد میں طلبا و طالبات کو انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی لیکچر دیا اور اس سلسلہ میں جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان واسا قدیر سکندر نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا کی ہدایات پر شہر بھر میں انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ایل سی سٹاف نے طلبہ و طالبات کو بتایا کہ ڈینگی بخار سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا نہایت ضروری ہے۔ گھروں، سکولوں اور دیگر مقامات پر پانی جمع ہونے سے روک کر ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں اور ایسی جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں پانی جمع ہونے سے مچھروں کی افزائش ہو سکتی ہو۔سی ایل سی سٹاف نے آگاہی مہم کے دوران طلبہ و طالبات میں ڈینگی مچھروں سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے تاکہ وہ فراہم کردہ معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ اور اردگرد کے لوگوں کو بھی ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کر سکیں۔ اس امر پر زور دیا گیا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا اور احتیاطی تدابیر کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ واسا فیصل آباد کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق انسدادِ ڈینگی اقدامات کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا اور تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے متعلقہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس بھی ناگزیر ہے۔واسا فیصل آباد کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت آگاہی سرگرمیوں کا مقصد شہریوں میں احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا، صاف ستھرے ماحول کی اہمیت اجاگر کرنا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لیے عوامی شعور کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

کی نشاندہی کریں جہاں پانی جمع ہونے سے مچھروں کی افزائش ہو سکتی ہو۔سی ایل سی سٹاف نے آگاہی مہم کے دوران طلبہ و طالبات میں ڈینگی مچھروں سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے تاکہ وہ فراہم کردہ معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ اور اردگرد کے لوگوں کو بھی ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کر سکیں۔ اس امر پر زور دیا گیا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا اور احتیاطی تدابیر کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ واسا فیصل آباد کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق انسدادِ ڈینگی اقدامات کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا اور تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے متعلقہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس بھی ناگزیر ہے۔واسا فیصل آباد کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت آگاہی سرگرمیوں کا مقصد شہریوں میں احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا، صاف ستھرے ماحول کی اہمیت اجاگر کرنا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لیے عوامی شعور کو مزید مؤثر بنانا ہے۔