پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی اور او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین/منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی
پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی اور او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین احمد حیات کے درمیان اہم ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی اور او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین/منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور سرپرستی کے حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ملاقات کے دوران چیئرمین او جی ڈی سی ایل نے پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے "او جی ڈی سی ایل ہاکی ٹیم” قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی ایچ ایف کےمطابق یہ نو تشکیل شدہ ٹیم آئندہ ‘نیشنل ہاکی چیمپئن شپ’ میں شرکت کرے گی۔ڈیپارٹمنٹل سپورٹس (محکمہ جاتی کھیلوں) کی دنیا میں اس اقدام کو ایک انتہائی خوش آئند اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف ابھرتے ہوئے ہاکی کھلاڑیوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ پاکستان ہاکی کا مستقبل بھی مزید مستحکم اور روشن ہوگا۔








