وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار کے علاقے کرخ میں سکیورٹی آپریشن کے دوران کامیاب کارروائی پر پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی)کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بروقت انٹیلی جنس معلومات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان موثر رابطہ اور ہم آہنگی کلیدی اہمیت رکھتے ہیں
خضدار میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت امن دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی کا نتیجہ ہے، وزیراعلی بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار کے علاقے کرخ میں سکیورٹی آپریشن کے دوران کامیاب کارروائی پر پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی)کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بروقت انٹیلی جنس معلومات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان موثر رابطہ اور ہم آہنگی کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ خضدار میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت امن دشمن عناصر کے خلاف مثر کارروائی کا نتیجہ ہے۔ کرخ میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا قانون کے مطابق بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پولیس اور ایف سی کے جوان عوام کے تحفظ اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں جبکہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اور موثر سکیورٹی اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن کا قیام حکومت کی ذمہ داری اور عوام کا تحفظ اس کا عزم ہے، امن کے محافظوں کی خدمات اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں امن و استحکام کے تحفظ اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔








