قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل سے قبل کل بدھ کو ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے گی
قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل سے قبل بدھ کو ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے گی،ترجمان پی سی بی

مزید خبریں
لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل سے قبل کل بدھ کو ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے گی۔ ترجمان پی سی بی کے مطا بق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔فائنل میچ کے لیے ٹاس دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، جبکہ میچ کی پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے پھینکی جائے گی۔
ترجمان کے مطا بق پاکستان ٹیم فائنل میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی، جہاں دونوں ٹیموں کی نظریں ٹرافی اپنے نام کرنے پر ہوں گی۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اس اہم مقابلے کی میزبانی کرے گا۔پاکستان ٹیم کی جانب سے کل ٹریننگ سیشن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے تاہم فائنل سے قبل ٹیم کی دیگر سرگرمیوں اور میچ کی تیاریوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورتِ حال واضح ہوگی۔پاکستان نے سیریز میں چار میچوں میں تین فتوحات حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ سری لنکا نے اب تک تین میچز میں سے دو میں کامیابی سمیٹی ہے، سری لنکن ٹیم سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی، انگلش ٹیم متواتر تین شکستوں کے بعد سیریز سے باہر ہو چکی ہے۔








