مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،گورنر سندھ

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ اور المناک دن ہے، کشمیری عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کی خواہش کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے

کراچی۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ اور المناک دن ہے، کشمیری عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کی خواہش کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یومِ سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں اور حقِ خودارادیت کیلئے ان کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیری عوام امن، انصاف اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری موثر اقدامات کرے، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

 

مزید خبریں