راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شہر میں سڑکوں کی بحالی و مرمت، فٹ پاتھوں کی بہتری، بارشی پانی کی نکاسی کے نالوں، مین ہولز اور سڑکوں پر نشانات کی بحالی کے کاموں کے لیے 6 کروڑ 89 لاکھ 80 ہزار روپے کے تخمینہ لاگت کا منصوبہ تیار کر لیا ہے
آرڈی اے نے شہر میں سڑکوں کی بحالی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شہر میں سڑکوں کی بحالی و مرمت، فٹ پاتھوں کی بہتری، بارشی پانی کی نکاسی کے نالوں، مین ہولز اور سڑکوں پر نشانات کی بحالی کے کاموں کے لیے 6 کروڑ 89 لاکھ 80 ہزار روپے کے تخمینہ لاگت کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
مجوزہ منصوبے کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانا اور ٹریفک کی روانی میں بہتری لانا ہے۔منصوبے کے تحت سڑکوں سے متعلق تعمیراتی و مرمتی کاموں کے علاوہ دیگر ضروری سہولیات کی بہتری بھی شامل ہے۔ ان کاموں کے لیے مقررہ طریقہ کار کے مطابق اہل فرموں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
منصوبے پر عمل درآمد سے شہر میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے، بارشی پانی کی نکاسی کے انتظامات مؤثر کرنے اور بنیادی شہری سہولیات کی دیکھ بھال میں مدد ملنے کی توقع ہے۔








