اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر سید حسین طارق شاہ جاموٹ نے یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام نے کئی دہائیوں سے اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے کے حق کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔اپنے بیان میں سید حسین طارق شاہ جاموٹ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء …
کشمیر کے عوام نے کئی دہائیوں سے اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے کے حق کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے،سید حسین طارق شاہ جاموٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر سید حسین طارق شاہ جاموٹ نے یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام نے کئی دہائیوں سے اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے کے حق کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔اپنے بیان میں سید حسین طارق شاہ جاموٹ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن کشمیری عوام کی مرضی اور امنگوں کے برعکس شروع ہونے والے ایک طویل تنازعے کی یاد دلاتا ہے،قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو پاکستانی عوام کے شعور اور قومی سیاست کا اہم حصہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور ان کے مصائب کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے آواز بلند کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، تنازعے کا منصفانہ اور پُرامن حل علاقائی امن کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیوں اور ان کے حق خود ارادیت کا احترام کرتے ہوئے انہیں اپنے مستقبل کے تعین کرنے کےلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے۔








