گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان کی لاہور میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی آٹھویں دو سالہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے لاہور میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی آٹھویں دو سالہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے لاہور میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی آٹھویں دو سالہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرگورنرپنجاب نے ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال کی تعمیر کے لیے سو کروڑ مالیت کی دس ایکڑ زمین انڈس ہسپتال کو عطیہ دینے کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے لوگ طبی سہولیات سے محروم ہیں ان کی محرومی کو ختم کرنا ان کا مشن ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال کی تعمیر سے وہاں کے عوام کو صحت کی سہولیات مفت حاصل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایاجارہاہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ صحت کا نظام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور شدید موسمی حالات پاکستان کے صحت کے نظام کے لیے بڑے چیلنج بن چکے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماحول دوست اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ طبی نظام تشکیل دینا ہوگا۔انہوں نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی جانب سے معیاری طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے ماڈل کوسراہا۔اگورنر پنجاب نے کہا کہ انسانیت کی خدمت قابلِ تقلید مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی تحقیق، آفات سے نمٹنے کے مثر طریق کار اور طبی رہنما اصولوں کو صحت کی پالیسیوں کا حصہ بنایا جائے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے عوام بالخصوص کمزور طبقات کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں