چائے کی درآمدات میں 6.87 فیصد کااضافہ

کراچی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18 کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 6.87 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017 کے دوران184.212 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 172.367 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس …

کراچی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18 کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 6.87 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017 کے دوران184.212 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 172.367 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران چائے کی درآمدات میں 11.845 ملین ڈالر یعنی 6.87 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply