ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کی زیرِ صدارت اجلاس،سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور تدریسی عمل کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عزیز اللہ جان کی زیرِ صدارت ضلعی تعلیمی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی، تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیا گیا

ایبٹ آباد۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عزیز اللہ جان کی زیرِ صدارت ضلعی تعلیمی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی، تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے، اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عزیز اللہ جان نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی سہولیات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ ضلع کے طلبہ کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔