ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار کی خصوصی افراد سے ملاقات، مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ضلعی انتظامیہ سوات تر جمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات نے خصوصی افراد کے پاس جا کر ان سے بات چیت کی
ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار کی خصوصی افراد سے ملاقات، مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

مزید خبریں
پشاور۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار نے اپنے دفتر میں مسائل کے حل کے لیے آنے والے خصوصی افراد سے ملاقات کی۔
ضلعی انتظامیہ سوات تر جمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات نے خصوصی افراد کے پاس جا کر ان سے بات چیت کی اور ان کے مسائل توجہ سے سنے۔ملاقات کے دوران خصوصی افراد نے اپنے مسائل اور مطالبات ڈپٹی کمشنر سوات کے سامنے رکھے جس پر انہوں نے متعلقہ امور سے آگاہی حاصل کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر ہی محکمہ سوشل ویلفیئر کے حکام کو ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ خصوصی افراد کو درپیش مشکلات کا ازالہ اور ان کے لیے سرکاری خدمات تک آسان رسائی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔








