سیاسی مسائل کا حل مفاہمت اور پارلیمانی عمل میں ہے، جلائو گھیرائو اور انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، بیرسٹر دانیال چوہدری
سیاسی مسائل کا حل مفاہمت اور پارلیمانی عمل میں ہے، جلائو گھیرائو اور انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، بیرسٹر دانیال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات اور انتخابی اصلاحات پر پیش رفت جمہوریت کے استحکام کے لیے اہم ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے باہمی احترام، مذاکرات اور پارلیمانی عمل کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں،
جلائو گھیرائو اور انتشار پر مبنی احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچے گا اور کسی بھی شخص یا جماعت کو ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتری مفاہمت اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔








