راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران پانچ منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے ساڑھے چھ کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 2 کلو 520 گرام چرس برآمد کی
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پانچ ملزمان گرفتار، ساڑھے چھ کلو سے زائد منشیات برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔2نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران پانچ منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے ساڑھے چھ کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 2 کلو 520 گرام چرس برآمد کی۔
سول لائنز پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلو 600 گرام چرس اور 250 گرام آئس برآمد کی۔ اسی طرح دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 350 گرام چرس جبکہ پیرودھائی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 60 گرام چرس برآمد کی۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات کے ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔







