لاہور ٹریفک پولیس کی موثر حکمت عملی کے باعث شہر میں ٹریفک جام کی شکایات میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اکتوبر 2026 کے دوران ٹریفک جام سے متعلق پولیس ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی کالز کی تعداد اگست اور ستمبر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی۔
لاہور میں ٹریفک جام کی شکایات میں 25 فیصد کمی ریکارڈ

مزید خبریں
لاہور۔3نومبر (اے پی پی):لاہور ٹریفک پولیس کی موثر حکمت عملی کے باعث شہر میں ٹریفک جام کی شکایات میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اکتوبر 2026 کے دوران ٹریفک جام سے متعلق پولیس ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی کالز کی تعداد اگست اور ستمبر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بیان میں بتایا کہ سموگ کے تدارک کے پیش نظر موثر ٹریفک مینجمنٹ، رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائیوں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی موبیلٹی بڑھانے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔
اگست اور ستمبر کے دوران ٹریفک کے دبا ئووالے مقامات اور ہیلپ لائن کالز کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے نئی حکمت عملی مرتب کی گئی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں، مارکیٹوں اور ٹریفک کے دبا ئووالے مقامات پر 16 ہزار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز اور سڑکوں کی بندش کے مرتکب عناصر کے خلاف 180 مقدمات درج کروائے گئے۔ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز، بس اڈوں اور ہورڈنگ پوائنٹس قائم کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سی ٹی او نے کہا کہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی موبیلٹی بڑھانے، رات کے اوقات میں اہم سڑکوں اور چوکوں پر وارڈنز کی موجودگی اور اضافی نفری کی تعیناتی سے ٹریفک کے دبا ومیں کمی لانے میں مدد ملی ہے۔سید عبدالرحیم شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات مزید موثر بنائے جائیں گے۔








