بھکر ،وزیراعظم ہیلتھ انشورنس سکیم جلد ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایپنک صدر صدیق انظر

آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر نے ضلع بھکر کا دورہ کیا، جہاں مقامی عہدیداران اور صحافیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں میڈیا ورکرز کے مسائل اور فلاح و بہبود کے امور پر گفتگو ہوئی۔

بھکر۔ 03 نومبر (اے پی پی):آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر نے ضلع بھکر کا دورہ کیا، جہاں مقامی عہدیداران اور صحافیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں میڈیا ورکرز کے مسائل اور فلاح و بہبود کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد صدیق انظر نے کہا کہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس سکیم جلد ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلع بھکر کے صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی کے اجراء اور نیشنل پریس کلب بھکر کو کمپیوٹر لیب فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایپنک میڈیا ورکرز کے حقوق، روزگار کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ایپنک کے لوکل چیئرمین سید سفیر بخاری نے مرکزی چیئرمین کی بھکر آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے مقامی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ایپنک کو ضلع بھر میں مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔نیشنل پریس کلب بھکر کے سیکرٹری سید آفتاب حسین برنی نے اپنے خطاب میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور پریس کلب کی ضروریات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کمپیوٹر لیب کی فراہمی کے اعلان کو صحافتی برادری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔اجلاس میں مقامی صحافیوں اور ایپنک کے عہدیداران نے شرکت کی اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔