اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ریڈ زون میں داخلے اور اخراج کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ 3 نومبر 2026 سے تا حکمِ ثانی ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ ہوٹل، نادرا چوک اور ایکسپریس چوک شامل ہیں، عارضی طور پر بند رہیں گے۔ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے ایوب …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ریڈ زون بارے ٹریفک ایڈوائزری جاری، 3 نومبر سے تا حکمِ ثانی داخلی و خارجی راسطے عارضی طور پر بند رہیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ریڈ زون میں داخلے اور اخراج کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ 3 نومبر 2026 سے تا حکمِ ثانی ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ ہوٹل، نادرا چوک اور ایکسپریس چوک شامل ہیں، عارضی طور پر بند رہیں گے۔ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے ایوب چوک، میریٹ ہوٹل اور مارگلہ روڈ کا متبادل راستہ استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفری مشکلات اور تاخیر سے بچنے کے لیے اپنے سفر کے دوران کم از کم 20 منٹ اضافی رکھیں اور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ تازہ ترین ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کرنے اور ایف ایم 92.4 سننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔







