خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی ضلع مہمند میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت،شہدا کو خراج عقیدت پیش

خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ضلع مہمند میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر بیان میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیس اہلکار بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ضلع مہمند میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر بیان میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیس اہلکار بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔

انہوں نے شہید اہلکاروں کی جرأت، بہادری اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔خاتونِ اول نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کی اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کی کوششوں کو کسی صورت روک نہیں سکتے۔

مزید خبریں