گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی جس دوران ملکی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے منظرنامے اور عوامی رابطوں کے فروغ میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون سے ملاقات ، ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے منظرنامے اور عوامی رابطوں کے فروغ میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی جس دوران ملکی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے منظرنامے اور عوامی رابطوں کے فروغ میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں عوامی ابلاغ، ادارہ جاتی روابط اور دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر باہمی روابط اور مسلسل مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا.







