اسلام آباد ہائیکورٹ، توہین مذہب کیس میں سزا یافتہ مجرم کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کیس میں سزا یافتہ مجرم کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کیس میں سزا یافتہ مجرم کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سزا یافتہ مجرمان کی سزا معطلی اور سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کی۔عدالت نے ایک مجرم کی سزا معطل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور کر لی۔

مذکورہ مجرم کی سزا میں پانچ ماہ اور 25 دن باقی رہ گئے تھے۔ بعد ازاں عدالت نے سزا کے خلاف مرکزی اپیلیں دو ہفتے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں