انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 276 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 71 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 733 روپے 47 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 718 روپے 68 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 898 روپے 82 پیسے اور قطری ریال کی قدر 75 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں