پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 22 دسمبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 13 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ …

کراچی۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 22 دسمبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 13 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 6 ارب 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے متذکرہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply