اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کی بنیاد پر کل (جمعرات) کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
بدھ کواوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روہے 71 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 387 روہے 81 پیسے ہوگئی ہے۔اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 362 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔








