فیصل آباد پولیس نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار کرلیا،ملزمان مین پارکو پائپ لائن پر نوزل لگا کر تیل چوری کرتے تھے
فیصل آباد پولیس کی کارروائی،پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 04 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار کرلیا،ملزمان مین پارکو پائپ لائن پر نوزل لگا کر تیل چوری کرتے تھے، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے کارروائی کرکے فیصل آباد پولیس نے پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے گروہ کے ملزم با ر کو گرفتار کرلیا۔ملزمان بابر وغیرہ گروہ کی شکل میں مین پارکو پائپ لائن پر نوزل لگا کر تیل چوری کرتے تھے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ افضال نے گرفتار ملزم بابر کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔








