پاکستان پیپلز پارٹی کی فنانس کمیٹی کا زوم اجلاس سید حسن مرتضی کی زیر صدارت منعقد ہوا

پاکستان پیپلز پارٹی کی فنانس کمیٹی کا زوم اجلاس بدھ کے روز جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی زیر صدارت میں منعقد ہوا، جبکہ اجلاس کی کارروائی سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے جاری رکھی

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی فنانس کمیٹی کا زوم اجلاس بدھ کے روز جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی زیر صدارت میں منعقد ہوا، جبکہ اجلاس کی کارروائی سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے جاری رکھی۔اجلاس میں احمد جواد رانا، چودھری ریاض، فائزہ ملک، بشری ملک، ڈاکٹر عائشہ شوکت، امجد کھاوڑ، رانا عزیز الرحمن، خالد رانا، صاحبزادہ زین سلطان، رانا مشتاق اور عاطف کھرل نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پیپلز سیکرٹریٹ میں جاری تزئین و آرائش کے کام کی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جاری کام اور اس سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں فنانس کمیٹی کے تمام ممبران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ماہ رواں کی فیس بروقت ادا کریں تاکہ مالی امور کی انجام دہی میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

مزید خبریں