میپکو کی 96.94 فیصد شکایات بروقت حل، مظفرگڑھ سرکل سرفہرست

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ میپکو کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی سی ایم ایس)، ہیلپ لائن 118 اور کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹرز (سی ایف ایس) کو مؤثر انداز میں فعال رکھا گیا ہے۔آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آپریشن سرکلوں کے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین …

ملتان۔ 04 نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ میپکو کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی سی ایم ایس)، ہیلپ لائن 118 اور کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹرز (سی ایف ایس) کو مؤثر انداز میں فعال رکھا گیا ہے۔آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آپریشن سرکلوں کے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کے حل میں ذاتی دلچسپی لیں اور کسی قسم کی تاخیر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات متعلقہ سب ڈویژنوں کو آن لائن منتقل کرکے ان کے ازالے کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم جولائی سے 3 نومبر 2026ء تک میپکو کے نو آپریشن سرکلوں میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 55 ہزار 346 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 10 لاکھ 23 ہزار 38 شکایات مقررہ وقت میں حل کی گئیں، جو 96.94 فیصد شرح بنتی ہے۔ مظفرگڑھ سرکل نے 99.98 فیصد شکایات حل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سرکل وائز کارکردگی کے مطابق ملتان میں 3 لاکھ 23 ہزار 183، بہاولپور میں ایک لاکھ 84 ہزار 886، ساہیوال میں ایک لاکھ 26 ہزار 181، خانیوال میں ایک لاکھ 19 ہزار 406، بہاولنگر میں 76 ہزار 604، رحیم یار خان میں 60 ہزار 59، ڈی جی خان میں 49 ہزار 117 اور وہاڑی میں 28 ہزار 344 شکایات مقررہ وقت میں حل کی گئیں۔انجینئر گل محمد زاہد نے کہا کہ افسران کی کارکردگی کا ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ناقص کارکردگی پر محکمانہ کارروائی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریفی اسناد کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کو شکایات کی خود نگرانی اور صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

مزید خبریں