پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے قومی سطح پر خودمختار پاکستان ٹورازم اتھارٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور مشیر سیاحت سردار ایاز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور مشیر سیاحت سردار ایاز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں سیاحت کے وسیع امکانات سے بھرپور استفادے اور سیاحتی شعبے کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ، مؤثر رابطہ کاری اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے قومی سطح پر خودمختار پاکستان ٹورازم اتھارٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس مجوزہ اتھارٹی میں تمام صوبوں کی نمائندگی یقینی بناتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک متحد اور پرکشش سیاحتی منزل کے طور پر پیش کیا جا سکے گا۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں 6 سے 8 نومبر 2026ء تک پاکستان ٹورازم، اسپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول 2026 کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سیاحت، کھیلوں اور خاندانی تفریح کے فروغ کے ساتھ پاکستان کے سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنا ہے۔

 

مزید خبریں