وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور مینجنگ ڈائریکٹرپارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی ارشد احمد وٹو کی ہدایات پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد سندھو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری
ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سرگودھا کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی عملی اقدامات کر رہی ہے،شہباز احمد سندھو

مزید خبریں
سرگودھا۔ 04 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور مینجنگ ڈائریکٹرپارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی ارشد احمد وٹو کی ہدایات پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد سندھو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری شجرکاری و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے جیل روڈ، خوشاب روڈ، کچہری روڈ سمیت مختلف پارکس اور گرین بیلٹس کا معائنہ کیا اور منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
شہباز احمد سندھو نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سرگودھا کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع حکمت عملی کے تحت جاری شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کے مثبت اور دیرپا نتائج سامنے آئیں گے، جس سے شہر کا ماحول اور خوبصورتی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد آئندہ نسلوں کو صاف، صحت مند اور سرسبز ماحول فراہم کرنا ہے۔







