سی پیک کے تحت صنعتی زون پر کام جاری

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) چےن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں صعنتیں قائم ہو رہی ہیں، ساتویں جے سی سی اجلاس میں پاک چین صنعتی تعاون کے شعبے میں کام مزید تیز کرنے کا فیصلہ ہوا، پاک چین صنعتی تعاون کے تحت صوبوں کی جانب سے منتخب9 زونز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق صوبوں نے مختلف مقامات کی …

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) چےن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں صعنتیں قائم ہو رہی ہیں، ساتویں جے سی سی اجلاس میں پاک چین صنعتی تعاون کے شعبے میں کام مزید تیز کرنے کا فیصلہ ہوا، پاک چین صنعتی تعاون کے تحت صوبوں کی جانب سے منتخب9 زونز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق صوبوں نے مختلف مقامات کی نشاندہی کی تھی جن میں خیبر پختونخوا کی جانب سے رشکئی اکنامک زون اور سندھ کی جانب سے چائنہ اکنامک زون دابیجی، بلوچستان کی جانب سے بوستان اکنامک زون اورپنجاب کی جانب سے چائنہ اکنامک زون شیخوپورہ، گلگت بلتستان کی جانب سے مقپونداس گلگت جبکہ کشمیر کی جانب سے بھمبر صنعتی زون پر کام جاری و ساری ہے، دارالحکومت اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل انڈسٹریل زون اورپورٹ قاسم میں پاکستان سٹیل میل کی اراضی پرانڈسٹریل پارک بنانے جبکہ فاٹا کی جانب سے مومند ماربل انڈسٹریل زون پر بھی کام جاری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply