سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ سلمان علی آغا، سعود شکیل، محمد عباس، رضا اللہ اور عرفات منہاس نے کوچز کی نگرانی میں دو گھنٹے تک تربیتی مشقیں کیں۔ اس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے مختلف سیشنز میں حصہ لیا اور سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

سری لنکا کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلنے والے پی سی بی پیٹرنز الیون کے نو کھلاڑی آج پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کریں گے جبکہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم اور غازی غوری بھی آج ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔

بابر اعظم اور غازی غوری قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بالترتیب لاہور وائٹس اور کراچی بلوز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں