کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں 1550 ارب روپے شامل کر دیئے ہیں، نیلامی میں 29 بولی دہندگان نے شرکت کی جس میں سے 27 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.78 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن …
بینکنگ سسٹم میں 1550 ارب روپے شامل کر دیئے گئے

مزید خبریں
کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں 1550 ارب روپے شامل کر دیئے ہیں، نیلامی میں 29 بولی دہندگان نے شرکت کی جس میں سے 27 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.78 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1550 ارب روپے شامل کر دیئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.76 فیصد تا 5.95 فیصد سالانہ کے حساب سے 1585 ارب 95 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 29 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 27 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔








