ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 469 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 455 افراد کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان ایمرجنسیز میں 445 ملتان شہر، 16 شجاع آباد اور 8 جلالپور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 95 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 91 ملتان، 4 شجاع آباد میں رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں 469 ایمرجنسیز پر کارروائی کرتے ہوئے 455 افراد کو ریسکیو کیا

مزید خبریں
ملتان۔ 09 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 469 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 455 افراد کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان ایمرجنسیز میں 445 ملتان شہر، 16 شجاع آباد اور 8 جلالپور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 95 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 91 ملتان، 4 شجاع آباد میں رپورٹ ہوئے۔
میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 302 رہی، جن میں 294 ملتان، 5 شجاع آباد اور 3 جلالپور پیر والا میں پیش آئیں۔اس کے علاوہ ایک فائر ایمرجنسی، 4 کرائم انسیڈنٹس اور 9 گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر ملتان میں 431، شجاع آباد میں 16 اور جلالپور پیر والا میں 8 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔







