پاکستان بھر میں ہندو برادری نے مذہبی تہوار دیوالی روایتی جوش و خروش، عقیدت اور خوشی کے ساتھ منایا

پاکستان بھر میں ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی روایتی جوش و خروش، عقیدت اور خوشی کے ساتھ منایا، اس موقع پر خصوصی عبادات، چراغوں کی روشنی، رنگا رنگ سجاوٹ اور خاندانی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کی گئی جبکہ گھروں اور عبادت گاہوں کو تیل کے دیوں اور آرائشی روشنیوں سے سجایا گیا۔

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان بھر میں ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی روایتی جوش و خروش، عقیدت اور خوشی کے ساتھ منایا، اس موقع پر خصوصی عبادات، چراغوں کی روشنی، رنگا رنگ سجاوٹ اور خاندانی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کی گئی جبکہ گھروں اور عبادت گاہوں کو تیل کے دیوں اور آرائشی روشنیوں سے سجایا گیا۔

ہندو برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔دیوالی کی تقریبات نے پاکستان کے مذہبی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا۔یہ تہواردوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے اور امن، امید اور خوشحالی کا پیغام عام کرنے کا ذریعہ بھی بنا۔