نوشہرہ ورکاں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، چار مختلف کارروائیوں میں 5 کلو 660 گرام چرس برآمد، چار ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا
نوشہرہ ورکاں ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چار افراد گرفتار 5660 کلوگرام چرس برآمد

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 10 نومبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، چار مختلف کارروائیوں میں 5 کلو 660 گرام چرس برآمد، چار ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل انصر فاروق مان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں ضیافت باٹھ کی زیرِ نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری، مختلف مقامات پر چار الگ الگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 5660 گرام چرس برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سب انسپکٹر شفقت عباس نے ببر چوک پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یاسین ولد نصر اللہ سکنہ محلہ رڑوالہ سے 1520 گرام چرس برآمد کی۔ دوسری کارروائی میں اے ایس آئی محمد نواز نے چاند کالونی چوک پر ملزم محمد عمران ولد اسماعیل سکنہ مریدکے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 820 گرام چرس برآمد کی۔ اسی طرح اے ایس آئی وحید احمد نے کھنڈ پیر چوک پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اصغر ولد محمد سرور سکنہ مسندہ ورکاں سے 1680 گرام چرس برآمد کی، جبکہ سب انسپکٹر وحید عباس نے اڈہ جاگووال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم رانا افضل علی ولد رانا شمشاد سکنہ چک چوہدری کو گرفتار کر کے 1640 گرام چرس برآمد کر لی۔ چاروں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 5660 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی







