سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیرِاعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مملکت کے خلاف حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔

ریاض۔10نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مملکت کے خلاف حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔ اردو نیوز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم نے سعودی عرب کی سکیورٹی، شہریوں کے تحفظ اور وہاں مقیم افراد کو لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں کینیڈا کی جانب سے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔