عالمی منڈیوں میں خام تیل اور سونا سستا، زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی اضافے کا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.43 ڈالر کی کمی کے بعد 85.42 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت سودے 1.33 ڈالر کی کمی سے 91.24 ڈالر فی بیرل میں …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی اضافے کا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.43 ڈالر کی کمی کے بعد 85.42 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت سودے 1.33 ڈالر کی کمی سے 91.24 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔قیمتی دھاتوں کی عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 20.64 ڈالر کی کمی کے بعد 4,119.18 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ چاندی کی قیمت 0.38 ڈالر کے اضافے سے 53.08 ڈالر فی اونس ہوگئی۔دوسری جانب زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مکئی کے مستقبل کے سودے 1.50 ڈالر کے اضافے سے 440.75 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے سودے 2 ڈالر کے اضافے سے 509 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔اسی طرح کاٹن کی قیمت 0.24 ڈالر کے اضافے سے 82.84 ڈالر فی پاؤنڈ جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 2.15 ڈالر کے اضافے سے 216.20 ڈالر فی یونٹ ہوگئی۔

مزید خبریں