وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس (کاپ31) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں آج انتہائی مصروف دن گزاریں گے
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس (کاپ31) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں آج (بدھ کو) انتہائی مصروف دن گزاریں گے

مزید خبریں
انطالیہ۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس (کاپ31) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں آج انتہائی مصروف دن گزاریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کے فروغ، ماحولیاتی انصاف اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ممالک کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیر میزبانی ’’کلین انرجی ٹرانزیشن2035،پاورنگ دی فیوچر‘‘”Clean Energy Transition by 2035: Powering the Future” کے عنوان سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت اور قابلِ تجدید توانائی کے وژن پر اہم خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کا پ 31 کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کا قومی بیان پیش کریں گےجس میں ماحولیاتی انصاف اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے موقف کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔دن بھر کی مصروفیات کے دوران وزیراعظم اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گےجن میں دوطرفہ تعلقات اور ماحولیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال شامل ہوگا۔ وزیراعظم شام کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے جانے والے پروقار گالا ڈنر میں شرکت کریں گے۔







