ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے طبی آلات کے معیار، حفاظت اور افادیت کی نگرانی کو موثر بنانے کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10 نئے ارکان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا طبی آلات کے معیار، حفاظت کویقینی بنانے کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے طبی آلات کے معیار، حفاظت اور افادیت کی نگرانی کو موثر بنانے کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10 نئے ارکان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے نئے ارکان کی تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے۔ بورڈ میں مختلف طبی اداروں، جامعات اور ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر حیات محمد کاکڑ، ڈاکٹر عمیر اکرام اور ڈاکٹر عبدالعلیم کو بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے جبکہ وجاہت علی، ڈاکٹر عمارہ ہارون درانی اور عطاالرحمان بھی نئے ارکان میں شامل ہیں۔اسی طرح ڈاکٹر شاہد حسین، ڈاکٹر فیصل شہزاد، عائشہ علی اور ڈاکٹر ردا خان کو بھی میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔نئے ارکان کا تعلق اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد، وزیرآباد اور راولپنڈی سے ہے۔میڈیکل ڈیوائسز بورڈ طبی آلات کے معیار، حفاظت اور افادیت سے متعلق امور کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا ،جس کا مقصد طبی آلات کے حوالے سے ریگولیٹری نظام کو مزید موثر بنانا ہے۔







