امریکی خلائی ادارے ناسا کے دو خلائی جہازوں ’’ایسکیپیڈ‘‘ نے زمین کے قریب سے کامیابی کے ساتھ انجن چلانے کے عمل کے ذریعے پرواز مکمل کر لی ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کےمطابق دونوں خلائی جہازوں نے زمین کی کششِ ثقل اور مسلسل انجن کے استعمال سے رفتار حاصل کرتے ہوئے مریخ کی جانب اپنا سفر شروع کر دیا ہے
ناسا کا مریخ تک خلائی سفر تیز کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔11نومبر (اے پی پی):امریکی خلائی ادارے ناسا کے دو خلائی جہازوں ’’ایسکیپیڈ‘‘ نے زمین کے قریب سے کامیابی کے ساتھ انجن چلانے کے عمل کے ذریعے پرواز مکمل کر لی ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کےمطابق دونوں خلائی جہازوں نے زمین کی کششِ ثقل اور مسلسل انجن کے استعمال سے رفتار حاصل کرتے ہوئے مریخ کی جانب اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ ان کامیاب مراحل کے بعد دونوں خلائی جہاز ستمبر 2027 میں مریخ پر پہنچنے کے مقررہ ہدف کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔واشنگٹن میں ناسا کے ہیلیو فزکس ڈویژن کی قائم مقام ایسوسی ایٹ فلائٹ ڈائریکٹر اسل نصیری نے کہا کہ ناسا نے پہلی مرتبہ کسی خلائی جہاز کو مریخ کی جانب روانہ کرنے کے لیے زمین کے قریب سے انجن چلانے کی یہ تکنیک استعمال کی ہے اور صرف دو دن میں یہ عمل دونوں خلائی جہازوں کے ذریعے کامیابی سے دو مرتبہ مکمل کیا گیا ہے۔ناسا کے مطابق دونوں خلائی جہاز دو دن کے وقفے سے مریخ پر پہنچیں گے، جہاں ہر جہاز اپنا انجن تقریباً 11 منٹ تک چلائے گا تاکہ اس کی رفتار کم ہو اور وہ مریخ کے مدار میں داخل ہو سکے۔اس کے بعد دونوں خلائی جہاز کئی ماہ تک اپنی پوزیشن اور مدار کو درست کرنے کے عمل سے گزریں گے تاکہ وہ اپنے پہلے سائنسی مشن کے لیے ایک ہی مدار میں یکے بعد دیگرے پرواز کر سکیں۔ اس طرح وہ وقت اور مقام کے لحاظ سے مریخ کے ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کریں گے۔ناسا کے مطابق خلائی جہازوں کی سائنسی سرگرمیاں جون 2028 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔







