صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ پولینڈ کے صدر کارول ناوروکی اور عوام کو ان کے قومی یوم آزادی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے صدر کارول ناوروکی کے نام اپنے خط میں پاکستان کی حکومت ، عوام اور اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
صدر آصف علی زرداری کی جمہوریہ پولینڈ کے صدر اور عوام کو قومی یوم آزادی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ پولینڈ کے صدر کارول ناوروکی اور عوام کو ان کے قومی یوم آزادی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے صدر کارول ناوروکی کے نام اپنے خط میں پاکستان کی حکومت ، عوام اور اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان باہمی احترام، خیرسگالی اور امن و عالمی تعاون کے مشترکہ عزم پر مبنی دیرینہ اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں دوطرفہ تعلقات استحکام پذیر رہیں گے۔







