پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کل (بدھ) کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کل (بدھ) کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

منگل کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 371 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 338 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔