لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے
لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل
راولپنڈی ۔10نومبر (اے پی پی):لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میچ کا مقام تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر میچ کا وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور دوسرا ٹیسٹ مقررہ تاریخوں پر ہی کھیلا جائے گا۔








