محکمہ فوڈ اتھارٹی،33 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 3 پوائنٹس بند،جرمانے عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں33 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر معروف واٹر پلانٹ، ریسٹورنٹ اور ناشتہ پوائنٹ بند جبکہ 29 فوڈ پوائنٹس کو 7لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد کئے گئےہیں

لاہور۔11نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں33 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر معروف واٹر پلانٹ، ریسٹورنٹ اور ناشتہ پوائنٹ بند جبکہ 29 فوڈ پوائنٹس کو 7لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد کئے گئےہیں۔

ٹمپل روڈ پر جعلی دودھ کی تیاری اور فروخت کرنے والے یونٹ بند کر کے مقدمہ درج کروایا گیا،شالیمار ٹاون میں پانی کا سیمپل ہونے پر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی،ناقص انتظامات پر گلشن راوی میں ناشتہ پوائنٹ کو بند کر دیا گیا۔منصور احمد ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کا کاروبار کرنے والے مقررکردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں چیکنگ جاری ہے۔