میڈرڈ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) سپین کے وزیراعظم ماریانو راخوئے نے کہا ہے کہ کاتالونیا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس 17 جنوری کو طلب کیا جائے گا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سپین کے سیاسی عدم استحکام کے شکار علاقے کاتالونیا کی نئی پارلیمان کا الیکشن رواں مہینے کی 21 تاریخ کو ہوا تھا۔ اس اسمبلی میں بھی علیحدگی پسند سیاسی جماعتوں کو 135 رکنی ایوان میں 70 …
کاتالونیا کی نئی اسمبلی کا اجلاس 17 جنوری کو ہو گا

مزید خبریں
میڈرڈ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) سپین کے وزیراعظم ماریانو راخوئے نے کہا ہے کہ کاتالونیا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس 17 جنوری کو طلب کیا جائے گا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سپین کے سیاسی عدم استحکام کے شکار علاقے کاتالونیا کی نئی پارلیمان کا الیکشن رواں مہینے کی 21 تاریخ کو ہوا تھا۔ اس اسمبلی میں بھی علیحدگی پسند سیاسی جماعتوں کو 135 رکنی ایوان میں 70 نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ سپین کی حامی سیاسی جماعت صرف 37 سیٹیں حاصل کر سکی۔ ہسپانوی وزیراعظم نے علاقائی اسمبلی کے نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ سابقہ اسمبلی کی جانب سے آزادی کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد کیا تھا۔








