مکہ مکرمہ ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)سعودی حکام نے کہا ہے کہ حرم مکی شریف میں آب زم زم کے کنوئیں کی اصلاح اور توسیع کا کام رمضا ن المبارک سے قبل مکمل ہو جائے گا۔گورنر آفس کی جانب سے آب زم زم کنوئیں کے جاری منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر جاریتصاویر میں پروجیکٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں جن کے مطابق منصوبے …
حرم میں آب زم زم کے کنوئیں کی اصلاح و توسیع کا کام رمضا ن المبارک سے قبل مکمل ہو جائے گا،گورنر

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)سعودی حکام نے کہا ہے کہ حرم مکی شریف میں آب زم زم کے کنوئیں کی اصلاح اور توسیع کا کام رمضا ن المبارک سے قبل مکمل ہو جائے گا۔گورنر آفس کی جانب سے آب زم زم کنوئیں کے جاری منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر جاریتصاویر میں پروجیکٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں جن کے مطابق منصوبے پر 36 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ واضح رہے آب زم زم کنوئیں کا منصوبہ 2 مرحلوں پر مشتمل ہے جن میں کنوئیں کے اطراف میں آبی راستوں کو محفوظ کرنا ہے جس سے آب زم زم کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔ دوسرا مرحلہ آ ب ز مز م کے کنوئیں کے اطراف میں جراثیم کش آلات کی تنصیب ہے۔ پروجیکٹ کی مدت 7 ماہ ہے جبکہ کام کی رفتار مقررہ پروگرام کے مطابق جاری ہے۔








